Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ام القری یونیورسٹی میں یومِ تاسیس پر’ ثقافتی اور تاریخی پروگرام‘

مکہ کی اُم القری یونیورسٹی نے یومِ تاسیس کے حوالے سے  ایک ثقافتی اور تاریخی پروگرام کا انعقاد کیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس پروگرام میں سعودی ریاست کی تین صدیوں پر محیط تاریخ دکھائی گئی اور قومی فخر اور وابستگی کے احساس کو مضبوط کیا گیا۔
اس پروگرام میں روایتی ہنر، آرٹ کی نمائش، ہاتھ سے بنی ہوئی چیزیں، روایتی لباس اور کھانوں کی نمائش کے ساتھ تعلیمی دورے اور سائنسی پوسٹرز کی پریزینٹیشن بھی شامل تھی۔
پروگرام میں حصہ لینے والے اداروں اور کامیاب شرکا کو ان کے تعاون اور یومِ تاسیس کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنے پر سراہا گیا۔
اس اقدام کے تحت تعاون اور یکجہتی کے جذبے کی عکاسی کی گئی جس کا مقصد قومی شعور کو مضبوط کرنا اور مملکت کی تاریخ اور شناخت پر فخر کو فروغ دینا تھا۔

شیئر: