Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ملازمین کے انشورنس کا نظام جمعرات سے نافذ

’غیر حاضری یا کام نہ کرنے یا فرار ہونے کی صورت میں کفیل کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں کفیلوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے گھریلو ملازمین کے انشورنس کا نظام جمعرات سے نافذ العمل ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گھریلو ملازمین کی غیر حاضری یا کام نہ کرنے یا فرارہونے کی صورت میں کفیل کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔
گھریلو ملازمین کے انشورنس کا نظام ان ملازمین پر لاگو ہوگا جو پہلی مرتبہ نئے ویزے پر سعودی عرب آرہے ہیں اور اس کی مدت دو سال ہوگی۔
دو سال کا عرصہ گزرنے کے بعد کفیل کو تجدید کا اختیار ہوگا یا پھر انشورنس ختم کیا جائے گا۔
نئے انشورنس نظام کا نفاذ گھریلو ملازم  کے کام شروع ہونے کی تاریخ سے ہوگا اور اس کے تحت کفیل کو کئی فائدے ہوں گے۔
گھریلو ملازم کے فرار ہونے، کام نہ کرنے یا مستقل بیمارہونے یا انتقال ہونے کی صورت میں کفیل کو استقدام اور دیگر اخراجات ادا کئے جائیں گے۔

’انشورنس کا نظام ان ملازمین پر لاگو ہوگا جو پہلی مرتبہ نئے ویزے پر سعودی عرب آرہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)

انتقال کی صورت میں کفیل کو استقدام کے اخراجات کے ساتھ متوفی ملازم کی لاش واپس بھیجنے کے اخراجات دیئے جائیں گے۔
اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب میں 3.64 ملین گھریلو ملازمین ہیں جن میں سے 49.2 فیصد گھریلو ڈرائیور ہیں۔
ان کی کل تعداد 1.79 ملین غیر ملکی ڈرائیور ہیں جن میں سے 115 خواتین غیر ملکی ڈرائیور ہیں۔

شیئر: