Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے سعودی کروز کمپنی سے معاہدہ

مفاہمتی یادداشت پر دستخط سعودی سیاحتی فورم کے دوران کیے گئے( فوٹو: اخبار 24)
سعودی کروز کمپنی نے مدینہ منورہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے مدینہ منورہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط  کیے ہیں۔
مفاہمتی یادداشت پر دستخط ریاض میں سعودی سیاحتی فورم کے دوران کیے گئے۔
اخبار 24 کے مطابق زائرین  کے سفر کو یادگار بنانے کے لیے تعاون کیا جائے گا۔ روزگار کے مواقع مہیا کیے جائیں گے۔ سیاحتی وسائل کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ مقامی معیشت کی شرح نمو بہتر کی جائے گی۔
علاوہ ازیں 2030 تک 150 ملین سیاحوں کو مملکت لانے کا ہدف پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
یاد رہے مدینہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور سعودی کروز سیاحت کے فروغ، مدینہ منورہ کو جدید خطوط پراستوار کرنے، زائرین کے سفر کو یادگار بنانے، مدینہ منورہ تک رسائی میں آسانی پیدا کرنے کے حوالے سے مشترکہ تصور رکھتے ہیں۔
مدینہ منورہ تاریخی ورثے کے حوالے سے انفرادی شناخت رکھتا ہے۔ یہ اسلامی تاریخ کا دوسرا مقدس ترین شہر ہے۔ یہاں مسجد نبوی، گنبد خضرا اورغرس کنواں، جبل احد اور قدرتی قابل دید مقامات بڑی تعداد میں ہیں۔
مدینہ منورہ میں ایسے کئی قابل دید مقامات ہیں جو اب تک دریافت نہیں ہوئے۔ ان میں ینبع کا منفرد ساحل خاص طور پر قابل ذکر ہے۔
سعودی کروز بحیرہ احمر کے ذریعے مدینہ ریجن بحری جہازوں سے سیاحوں کے سفر میں آسانی پیدا کرے گی۔

شیئر: