Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں خاتون کو ہراساں کرنے اور دمام میں مارپیٹ میں ملوث ملزمان گرفتار

ملزمان کو قانونی کارروائی  کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔( فوٹو: عاجل)
سعودی دارالحکومت ریاض میں خاتون کو ہراساں کرنے اور دمام میں مارپیٹ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس نے ایک خاتون کو ٹیکسی سروس فراہم کرتے ہوئے ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
مقامی نوجوان کو قانونی کارروائی  کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔
مشرقی ریجن میں دمام  پولیس نے پبلک مقام پر ایک شخص کو زدوکوب کرنے میں ملوث دو شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
دمام پولیس کا کہنا ہے’ جس ویڈیو کی بنیاد پر مقامی شہریوں کو حراست میں لیا گیا وہ پرانی ہے تاہم متاثرہ شخص نے رپورٹ درج نہیں کرائی تھی۔‘
پولیس نے بیان میں کہا کہ’ زدوکوب کرنے والے دونوں شہریوں اور واقعہ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شخص کو حراست میں لیا گیا۔‘
’ویڈیو بناکر شیئر کرنا انفارمیشن کرائم قانون کی خلاف ورزی ہے۔ تینوں ملزمان کو قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔‘

شیئر: