Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین کو مسجد الحرام پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کے وسائل

متعدد راستے اور ٹرانسپورٹ وسائل استعمال  کیے جارہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ’ زائرین کوایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے مسجد الحرام پہنچانے کے لیے متعدد راستے اور ٹرانسپورٹ وسائل استعمال  کیے جارہے ہیں۔‘
سبق ویب کے مطابق وزارت کا کہنا ہے’ راستوں اور ٹرانسپورٹ وسائل میں تنوع  کے باوجود سب کی منزل ایک ہوتی ہے۔ آسانی و اطمینان کے ساتھ  زائرین کو مسجد الحرام پہنچایا جاتا ہے۔‘
وزارت حج نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچانے والے راستوں کا تعارف کرایا۔
وزارت نے کہا ’جدہ ایئرپورٹ سے زائرین حرمین ایکسپریس ٹرین، پرائیویٹ گاڑی، ٹرانسپورٹ کی منظور شدہ ایپس، ٹیکسیوں اور عمرہ  بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ کے لیے سفر طے کرتے ہیں۔‘

شیئر: