Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاطمہ الشمری سعودی سروے اینڈ جیو سپیشل انفارمیشن اتھارٹی کی ترجمان

تعلقات عامہ اور میڈیا کے شعبے میں تجربہ رکھتی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں سروے اینڈ جیو سپیشل انفارمیشن جنرل اتھارٹی نے فاطمہ بنت فہد الشمری کو ترجمان اور میڈیا ایڈوائزر مقررکیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فاطمہ بنت فہد الشمری تعلقات عامہ اور میڈیا کے شعبے میں متنوع قسم کے تجربات رکھتی ہیں جبکہ ان کے تعلقات کا دائرہ بھی وسیع ہے۔
وہ مملکت کے اندر اور باہر تعلقات عامہ اور ذرائع ابلاغ میں کام کرچکی ہیں۔ وہ سعودی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کرتی رہی ہیں۔
علاوہ ازیں مکالموں اور ملکی و بین الاقوامی  ورکشاپس میں بھی شریک ہوتی رہی ہیں۔
اتھارٹی اپنے نظام کے مطابق سروے اینڈ جیو سپیشل انفارمیشن پر کام کررہی ہے اس کا مقصد سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز، اکیڈمی اور افراد کی کارکردگی کا معیار بہتر بنانا اور جیو سپیشل انفارمیشن کی فراہمی میں حصہ لینا ہے۔

شیئر: