Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی ڈگری پیش کرنے پر عرب تارک وطن کو ایک سال قید

’انجینئرنگ کے شعبے میں کام کرنے کے لیے اس نے جعلی ڈگری تیار کی‘ ( فوٹو: سبق)
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ انجینئرنگ کے پیشے سے وابستہ ایک عرب تارک وطن کو جعلی ڈگری پیش کرنے پر ایک سال قید  کی سزا ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کو جعلسازی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ انجینئرنگ کے شعبے میں کام کرنے کے لیے اس نے جعلی ڈگری تیار کی جسے اس کے ملک کی معروف یونیورسٹی سے جاری کیا گیا‘۔
’تفتیش مکمل کرنے کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اسے سزا سنائی گئی ہے‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’تعلیمی اسناد سرکاری دستاویزات کی مانند ہیں جن میں ہیرپھیر کرنا موجب سزا ہے‘۔

شیئر: