Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الافلاج میں فیسٹیول، وزٹرز کلاسک گاڑیوں کی مینٹیننس دیکھ کر حیران

فیسٹول میں آنے والے بچوں نے گاڑی میں بیٹھ کر تصاویر بھی بنوائیں۔ (فوٹو العربیہ چینل)
سعودی دارالحکومت ریاض کی گورنریٹ الافلاج میں ان دنوں کلاسیک گاڑیوں کا فیسٹول وزیٹرز کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
العربیہ کے مطابق فیسٹول میں 1953 کی کلاسک گاڑیاں موجود ہیں۔ ان کے مالکان نے انہیں انتہائی بہترین حالت میں رکھا ہے۔
فیسٹول کے آرگنائز فالح آل وحید نے کہا کہ وزیٹرز کے لیے ہر کار کے سامنے لگے بورڈ پر گاڑی کے بارے میں معلومات درج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیٹرز اس بات پر حیرت زدہ ہیں کہ مالکان نے اب تک ان کاروں کی مینٹیننس کیسے کی اور بہترین حالت میں کیسے رکھا۔

فیسٹول میں موجود گاڑیاں انتہائی بہترین حالت میں ہیں۔ (فوٹو العربیہ چینل)

فیسٹول میں شریک ایک  شہری سمحان آل عمار نے کہا کہ اپنی کار کی مینٹیننس اب تک رکھی ہوئی ہے۔ اسے فیسٹول میں لانے کا مقصد یہ تھا کہ وزیٹرز خاص کر بچوں اور نوجوانوں کو  پرانی گاڑیوں کے بارے میں آگہی دی جائے۔
 محمد آل  زعجان نے کہا کہ فیسٹول کا مقصد علاقے میں موجود پرانی گاڑیوں کی مینٹینس کو برقرار رکھنا  ہے۔ 
کلاسیک گاڑیوں کے فیسٹول میں غانم آل غانم بھی اپنی پرانی طرز گاڑی خود چلا کر اپنے علاقے سے لائے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان  تاریخی گاڑیوں کے بارے میں ہمیں معلومات نئی نسل تک منتقل کرنی چاہئیں تاکہ وہ اپنے آباؤ اجداد کے زیر استعمال گاڑیوں کے حوالے سے معلومات  آنے والی نسل تک منتقل کریں۔
الافلاج میں کلاسک گاڑیوں کے فیسٹول میں بچوں نے گاڑیوں میں بیٹھ کر تصاویر بنوائیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: