Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان المبارک کے لیے سرکاری اداروں کا پروگرام مرتب

محکمہ جوازات اور دیگر اداروں نے رمضان پلان پیش کیے۔ (فوٹو امارۃ مکہ ایکس اکاؤنٹ)
مکہ المکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزاہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز کی سربراہی میں حج کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں کی جانب سے رمضان المبارک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اجلاس میں محکمہ جوازات کی جانب سے مملکت آنے والے عمرہ زائرین کے استقبال، ان کی آمد ورخصت کے طریقہ کار کو مکمل کرنا اور ان کو تمام سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں اجلاس میں محکمہ امور صحت نے رمضان المبارک کے لیے اپنا آپریشنل پلان پیش کیا جس میں ائیرپورٹ پر طبی نگرانی کے مراکز کی تیاری اور مکہ المکرمہ میں ہسپتالوں کی استعداد کار کو یقینی بنانا شامل ہے۔
محکمے کی بریفنگ کے مطابق پبلک ہیلتھ کے انفیکشن کنٹرول اور ماحولیاتی صحت کے منصوبوں پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔
علاوہ ازیں اجلاس میں ہلال الاحمر کی جانب سے بھی رمضان المبارک کے حوالے سے کی گئی تیاریوں کے بارے میں مطلع کیا گیا ۔
ہلال الاحمر کے 900 رضاکاروں کو مختلف علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔
ذمہ دار کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے  دوران  مختلف ٹیمیں حرم میں امدادی کاموں میں حصہ لیتی ہیں ۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: