Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں رمضان کی سجاوٹ سے بھرپور مقامات

رمضان کی  مناسب سے بہت سی مصنوعات کے ساتھ آن لائن سٹور بھی موجود ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں چاہے آپ نئے آئے ہوں یا پرانے رہ رہے ہوں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں کی چہل پہل اور خوبصورت روشنیوں سے سجے سٹورز سے آپ کو ماہ مبارک سے متعلقہ ہر درکار چیز میسر ہے جو آپ آن لائن بھی منگوا سکتے ہیں۔

ابو ریالین

رمضان کے دوران اپنے گھر کو سجانے اور روشن کرنے کے سستے طریقے تلاش کرنے والوں کے لیے ابو ریالین کی طرز کی دکانیں ماہ مبارک کی مناسبت سے قمقمے، لالٹین اور اسی تھیم کے کٹ آؤٹس دستیاب ہوتے ہیں۔

نون آن لائن شاپنگ

مشرق وسطیٰ میں آن لائن شاپنگ میں ریٹیلرز سپلائی کمپنی نے رمضان بگ سیل کا اعلان کیا ہے۔ ان کے پاس خوبصورت لالٹین، مختلف فانوس و دیگر ماڈل کی لائٹس سے آپ گھر کے ماحول کو رمضان کے مطابق ڈھالنے  کے لیے مزید سجاوٹ کر سکتے ہیں۔
رمضان کی  مناسب سے بہت سی مصنوعات کے ساتھ  یہ آن لائن سٹور موجود ہے۔

پارٹی سنٹر

ریاض میں موجود یہ آن لائن سٹور رمضان کی تھیم والی مصنوعات کے ساتھ موجود ہے جو فیملی کے ساتھ افطار کے لیے اضافی مراعات فراہم کرتا ہے۔

ہدایہ سنٹر

جدہ میں موجود اس سٹور پر رمضان کی مناسبت سے دسترخوان اور خوبصورت قمقمے اور لالٹینوں کے ساتھ افطار کے حوالے سے دیگر بہت کچھ موجود ہے۔

رمضان کریسنٹ

رمضان کریسنٹ کے نام سے جانے جانے والے انسٹاگرام سٹور پر رمضان المبارک کی مناسب سے ہر چیز دستیاب ہے۔ مختلف ماڈل اور سائز کے ساتھ رنگ برنگی روشنیوں سے مزین چاند اور ستارے اور جگ مگ کرتی ہوئی دیگر روشنیوں کے ساتھ اپنی سجاوٹ کو  رمضان کے حوالے سے حقیقی معنوں میں چمکدار بنائیں۔

جدہ بلد میں قدیم مارکیٹ

بلد کا  بازار خوبصورتی سے سجائے گئے روشن ستاروں اور رمضان کی مناسبت سے چاند کے علاوہ مخصوص رنگوں کے کپڑوں سے سجاہے۔ ہلال چاندوں اور جیومیٹرک پرنٹس والے کپڑوں کے ساتھ روشن ہے جس کا مقصد مختلف آرائشی خیالات کے لیے بنایا جا سکتا ہے۔
 

شیئر: