Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، رفح می انسانی ہمدردی کی کوششوں پر زور

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں رفح میں انسانی ہمدردی کے حوالے سے کوششوں پر زور دیا ہے۔
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
عرب نیوز کے مطابق اسرائیل نے انتباہ کیا ہے کہ وہ رفح میں حماس کے مبینہ ’آخری ٹھکانے‘ کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کرگے گا جہاں دس لاکھ سے زیادہ فلسطینی پناہ گزینوں نے غزہ پر تباہ کن حملے کے بعد پناہ لی ہوئی ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی سیکیورٹی فورسز رفح سے عام شہریوں کو غزہ کی پٹی کے دیگر حصوں میں منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کررہی ہیں۔
لیکن اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے جمعرات کو کہا تھا کہ یہ سوچنا ایک دھوکہ ہے کہ غزہ کے لوگ کسی محفوظ مقام پر منتقل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے رفح میں فوجی آپریشن کیا تو فلسطینوں کے مصر میں داخل ہونے کا خدشہ ہے۔
قاہرہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ رفح پر اسرائیلی حملے سے سرحد نقل مکانی کی صورت میں مصر غزہ کی سرحد پر ایک ایسا علاقہ تیار کررہا ہے جہاں فلسطینوں کو ایڈجسٹ کیا جا سکے۔

شیئر: