Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگلا صدر ہندوتوا ربڑ اسٹیمپ والا ہونا چاہئے، شیوسینا

ممبئی۔۔۔۔ادے ٹھاکرے کی قیادت میں شیو سینا نے مطالبہ کیا ہے کہ راشٹرپتی بھون میں آئندہ صدر ہندوتوا کا ربڑاسٹیمپ ہونا چاہئے۔ یہ جماعت آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کی حامی اور مہاراشٹر حکومت میں بی جے پی کی اتحادی ہے۔ شیو سینا کا کہنا تھاکہ ملک کو ایک ایسے صدر کی ضرورت ہے جو ہند کو ہندوراشٹر بنائے اور رام مندر اور آرٹیکل 73جیسے مسائل حل کرسکے۔انہوں نے اپنے اخبار سامنا میں ایک بیان میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اگلے صدر جمہوریہ بنیں تاہم 66سالہ بھاگوت پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ انہیں صدر کے عہدے سے کوئی دلچسپی نہیں۔

شیئر: