Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، مکہ نئی شاہراہ کا 51 کلو میٹر کا حصہ کھول دیا گیا

نئی شاہراہ اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں معاون ہوگی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی روڈ جنرل اتھارٹی کے ترجمان عبدالعزیز العتیبی نے کہا کہ جدہ اور مکہ المکرمہ کے درمیان چار رویہ نئی شاہراہ کا 51 کلو میٹر کا حصہ عازمین کی خدمات کےیے کھولا گیا ہے۔
’الاخباریہ‘ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ ’شاہراہ کو بہترین ٹیکنالوجی اعلی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔‘
ترجمان نے مزید کہا کہ’ نئی اور جدید شاہراہ مکہ ریجن کے شہریوں کو باختیار بنانے اور ریجن میں سیاحتی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں معاون ہوگی۔‘
عبدالعزیز العتیبی نے کہا کہ یہ جدہ اور مکہ کو جوڑنے والی چوتھی ہائی وے ہے جس کی مدد سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مکہ المکرمہ تک کا سفر محض 35 منٹ میں مکمل ہوجائے گا، جبکہ جدہ شہر میں ٹریفک کی روانی بھی بہتربنانے میں مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ نئی تعمیر ہونے والی شاہراہ کو ایئرپورٹ سے جوڑا گیا ہے جس سے بیرون ملک سے آنے والے عازمین کو براہ راست مکہ مکرمہ منتقل کرنے میں سہولت ہوگی۔
علاوہ ازیں پرانی شاہراہ جسے الحرمین روڈ کہا جاتا ہے پر ٹریفک ازدحام میں کمی آئے گی۔ 
نئی شاہراہ جس کی لمبائی  کل 73 کلو میٹر ہے، اس کے ہرجانب چار ، چار ٹریک بنائے گئے ہیں۔ 

شیئر: