سعودی عرب میں پہلی مرتبہ سفید سٹرابیری کی فصل تیار
جمعرات 8 جنوری 2026 12:58
حائل ریجن کے گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز نے مملکت میں پہلی مرتبہ سفید سٹرابیری کی پیداوار کا افتتاح کیا ہے جس کے بعد سعودی عرب امریکہ اور جاپان کے بعد دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے۔
اس تقریب میں شہزادہ سعد بن نواف بن سعد، شہزادہ سعود بن فہد بن جلوی، شہزادہ عبدالعزیز بن فہد بن جلوی، پارک کے مالک حمود بن حمد التمیمی اور متعدد سرکاری حکام نے شرکت کی۔
گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز نے حائل سٹرابیری پارک کے ساتویں سیزن کا بھی افتتاح کیا اور اس موقع پر منعقدہ نمائش کا دورہ کیا۔
انہوں نے زرعی شعبے کے لیے دانشمند قیادت کی حمایت کو اجاگر کیا جو غذائی تحفظ کے بنیادی ستونوں میں سے ایک اور قومی معیشت کا اہم حصہ ہے۔
گورنر حائل نے اس بات پر زور دیا کہ حائل ریجن کا شمار مملکت کی اہم ترین زرعی علاقوں میں ہوتا ہے۔