Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میونسپلٹی نے ساحلوں پر حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے

لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ساحلوں پر 3 ٹیمیں متعین کی گئی ہیں (فوٹو سبق)
جدہ  میونسپلٹی کی جانب سے ساحلوں پر حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کے بعد انہیں عوام کے لیے کھول دیا گیاہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریجنل بلدیہ کی جانب سے رابغ، اللیث، اللؤلؤ، القنفذہ اور شعارہ کے ساحلوں پر سعودی فیڈریشن فار ریسکیو اینڈ واٹر سیفٹی کے تربیت یافتہ اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔
بلدیہ میں ساحلوں کی حفاظت اور نگرانی کے ذمہ دار کیپٹن ثامر نحاس  نے کہا کہ ’سمندری سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ساحلوں پر میونسپلٹی کی 3  ٹیمیں کام کررہی ہیں جن میں ریسکیو، سمندری اور ریزورٹس کی نگرانی کے لیے مخصوص  شامل ہیں‘۔
انتظامات کے حوالے سے نحاس کا کہنا تھا کہ ’ ساحلوں پر 12 ریسکیو بوٹس، 23 نگراں اور 59 ریسکیو اہلکار موجود ہوتے ہیں‘۔
نحاس نے میونسپلٹی ٹیموں کی ذمہ داریوں سے متعلق بتایا کہ ’سمندری نگرانی کی ٹیم گشت کے ذریعے سیفٹی ٹولز، نیویگیشن ڈیوائسز اور دیگر ضروریات کی موجودگی کو یقینی بناتی ہے جبکہ ریسکیو ٹیم تیراکی کے لیے مخصوص جگہوں پر ریسکیو کے فرائض انجاد دیتی ہیں۔ علاوہ ازیں ریزورٹس کی نگرانی کے لیے مخصوص ٹیم متعلقہ محکمہ کی جانب سے بیان کردہ سلامتی کے اصول کی فراہمی یقینی بناتی ہے‘۔
نحاس نے زیادہ تر ہونے والی خلاف ورزیوں کے ضمن میں غیر مقررہ جگہوں پر بوٹس کے تیل کی تبدیلی، آبی حیات کی صفائی کا خیال نہ رکھنا، سلامتی کے اصول کے خلاف ورزیوں اور ریسکیو ماہرین کی عدم موجودگی کا ذکر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’خلاف ورزی کی صورت میں پہلے وارننگ دی جاتی ہے اور اصلاح نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ محکمہ کے ذریعہ کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے‘۔
گزشتہ سال سمندری سلامتی کے محکمہ نے 1561 دورے کیے جس میں مختلف ساحلوں پر صفائی اور تزئین وآرائش کے کام کیے گئے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: