بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے ریاض جانے والی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب ہونے سعودی ایئر لائن کی فلائیٹ ایس وی 805 کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔
سول ایوی ایشن کے مطابق منگل کی صبح سات بج کر 28 منٹ پر سعودی ایئر لائن کے طیارے نے کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ مسافر ابو طاہر کی طبیعت خراب ہونے پر جہاز کو کراچی میں اتارا گیا تھا۔
سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے مسافر کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
مسافر کی طبیعت بہتر ہونے پر جہاز کو ریاض روانہ کر دیا گیا۔