سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں عوام کو مبارک باد دی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق اپنے پیغام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ’یوم تاسیس تین صدیوں کی ایک تاریخ ہے‘۔
خادم حرمین شریفین کے ایکس اکاونٹ پر مبارک باد کے پیغام میں کہا گیا کہ ’ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے اس مبارک ملک اور اس کے عوام کے اتحاد کی وحدت کو کامیابی سے ہمکنارکیا۔