Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی  وزارت ثقافت کے زیر اہتمام ’ میٹا ورس‘ پلیٹ فارم

اسےمیڈیا کی تخلیقی ذہانت کے لیے مصنوعی ذہانت کے نظام سے تعاون حاصل ہوگا۔ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی  وزارت ثقافت کے زیر اہتمام ’ میٹا ورس‘ پلیٹ فارم لانچ کیا گیا ہے، یہ پلیٹ فارم ثقافت پرفارمنس اور ڈیجیٹل جدت کا امتزاج ہے۔
 اس پلیٹ فارم کو میڈیا کی تخلیقی ذہانت کے لیے مصنوعی ذہانت کے نظام سے تعاون حاصل ہوگا۔ پلیٹ فارم ثقافتی پرفارمنس اور ڈیجیٹل جدت کا امتزاج ہوگا۔ جبکہ یہ ایک متحرک ڈیجیٹل ماحول کی میزبانی کرے گا جو صارفین کو حقیقی زندگی میں یوم تاسیس کی تقریبات جیسی سرگرمیوں اور سیاحتی مقامات کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
ایس پی اے کے مطابق اس میں پرکشش ثقافتی مقامات جیسے ہسٹری واک، موسیقی، آرٹ، تاریخ، پکوان، ککنگ کے فنون اور دستکاری کے ساتھ ساتھ چھوٹے ویڈیو گیمز کے شعبے شامل ہیں۔ پرفارمنس سینٹر ایونٹس کو لائیو سٹریم بھی کرتا ہے جس میں یوم تاسیس کا سمفنی کنسرٹ شامل ہے۔
وزارت ثقافت کا میٹاورس پلیٹ فارم ایک نمایاں ویب پر مبنی تجربہ ہے جو موبائل کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ کراس پلیٹ فارم وزارت ثقافت کی شمولیت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
اس طرح متنوع عالمی سامعین کو سعودی ثقافت کی بھرپور تاریخ کو دریافت کرنے اور اس میں حصہ لینے کے قابل بناتا ہے۔ یہ تجربہ لاکھوں سعودیوں اور دنیا بھر کے دیگر افراد کو میٹاورس میں سعودی واقعات کا تجربہ کرنے کے قابل بناتا ہے جو ثقافتی شرکت میں ایک تبدیلی کے لمحے کی نمائندگی کرتا ہے۔

شیئر: