Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گھڑ دوڑ کپ: ولی عہد نے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی گھڑ دوڑ کپ کے پانچویں ایڈیشن میں فائنل ریس کے فاتح شرف الحریری کو کپ سے نوازا ہے۔
الاخباریہ کے مطابق الجنادریہ کے کنگ عبدالعزیز ریس کورس میں دنیا کی سب سے بڑی اور مہنگی عالمی گھڑ دوڑ کے مقابلوں میں 13 ممالک کے 244 گھڑسواروں نے حصہ لیا۔
شرف الحریری کے ’سینیور پیسکارڈو‘ نامی گھوڑے نے جیت اپنے نام کی۔
واضح رہے کہ سعودی کپ گھڑ دوڑ کے مقابلے 17 راؤنڈز پر مشتمل تھے جس کے مجموعی انعامات کی مالیت 37.6 ملین ڈالر تھی۔
جمعے کی رات 8 راؤنڈز کھیلے گئے جبکہ سیچر کی رات اختتامی راؤنڈز ہوئے کھیلے گئے۔ اختتامی راؤنڈز میں انعامات کی مالیت 20 ملین ڈالر تھی۔
قبل ازیں ولی عہد جب کنگ عبدالعزیز ریس کورس پہنچے تو چئیرمین گھڑسوار اتھارٹی شہزادہ بندر بن خالد الفیصل، نائب گورنر ریاض ریجن شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز اور وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے خیر مقدم کیا۔ ولی عہد کے ہمراہ گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز بھی تھے۔ 

شیئر: