سعودی فٹبال فیڈریشن نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کا لوگو، سلوگن اور آفیشل ویب سائٹ جاری کئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کا پاکستانی عوام کے لیے 100 ٹن کھجوروں کا تحفہNode ID: 840846
سبق ویب سائٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2030 کی میزبانی کے لیے ’Growing Together‘ سلوگن جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ اکتوبر میں سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد میزبانی کے لیے تحریری درخواست فیفا کو روانہ کردی تھی۔
فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کا لوگو سعودی عرب میں تیز رفتار ترقی کی نشاندہی کر رہا ہے خاص طور پر فٹبال کے شعبے میں جو ترقی ہوئی ہے اور جس کے باعث دنیا کے بہترین کھلاڑی سعودی لیگ میں شامل ہوئے ہیں۔
دریں اثنا عاجل ویب سائٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کی میزبان کا لوگو سعودی عرب کے نقشے کی طرز پر تیار کیا گیا ہے جس میں 34 نمبر کا ڈیزائن بھی واضح ہے۔
یہ اشارہ ہے کہ سعودی عرب 2034 میں 25 ویں ورلڈ کپ کی میزبانی کا خواہشمند ہے۔
الهوية الرسمية لملف #ترشح_السعودية2034
تحاكي شكل الخريطة الجغرافية للمملكة العربية السعودية وصُممت على شكل الرقم "34"، في إشارة إلى العام الذي تطمح المملكة لاستضافة النسخة الـ 25 من كأس العالم.#معًا_ننمو
لمزيد من المعلومات https://t.co/f9jcqwgPYv pic.twitter.com/2bTIDE0BEE— الاتحاد السعودي لكرة القدم (@saudiFF) March 1, 2024