Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانی میں ملوث 5 وزراتوں کے 126 افراد سے تحقیقات جاری

رشوت اور عہدے کا غلط استعمال کرنے پر 288 افراد کو حراست میں لیا گیا(فوٹو، ایکس)
ادارہ اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیموں نے گزشتہ ماہ 5 وزارتوں سے تعلق رکھنے والے 288 اہلکاروں کے خلاف بدعنوانی کے شبہ میں تحقیقات کی۔ 162 ملزمان کو ضمانت پررہا کیا گیا جبکہ 126 تاحال زیرحراست ہیں جن سے تحقیقات جاری ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ادارہ انسداد بدعنوانی ’نزاھہ‘ کی تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ ماہ رشوت ، منی لانڈرنگ اور اپنے عہدوں کا غلط استعمال کرنے پر وزارت داخلہ ، نیشنل گارڈ، وزارت تعلیم ، وزارت صحت ، بلدیہ کے بعض اہلکاروں کے خلاف شکایات موصول ہونے پر انہیں حراست میں لیا۔
ادارے کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ تفتیشی ٹیموں نے جن افراد کے خلاف کارروائی کی تھی انہیں تحقیقات کے لیے مختلف اداروں کے سپرد کیا گیا جہاں سے 162 افراد کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے تاہم انہیں کیس کا فیصلہ ہونے تک باقاعدگی سے ادارے میں رپورٹ کرانا ہوگی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زیر حراست باقی افراد کے خلاف تمام شواہد اور اقبالی بیان حاصل کرنے کے بعد انکا کیس کرمنل کورٹ کو ارسال کیا جائے گا۔

شیئر: