Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی منفرد آرٹسٹ کی پکسل ڈیزائن بنانے میں مہارت

مخشوش موجودہ دنیا سے متاثر ہونے کے ساتھ نئی دنیا بھی تخلیق کرتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی آرٹسٹ خالد مخشوش نے فن کی شکل میں سعودی عرب کے مناظر کو دوبارہ تصور کرنے کے لیے پکسل ڈیزائن میں مہارت حاصل کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق خالد مخشوش اپنے تیار کردہ فن پاروں میں ویڈیو گیمز کی طرز کے رنگین اور بصری ڈیزائن بنانے کے لیے پکسلز کا استعمال کرتے ہیں۔

مملکت کی تبدیلی ، ریاض کے شہری اور صنعتی منظرنامے سے متاثر ہیں۔  فوٹو عرب نیوز

ریاض میں مقیم اس فنکار نے کرینوں کے ساتھ تعمیراتی جگہوں سے لے کر دارالحکومت کی معروف گلیوں تک مختلف قسم کے نظارے  اپنی تخلیق میں اجاگر کئے ہیں۔
خالد مخشوش نے بتایا ہے کہ وہ مملکت کی تبدیلی ، ریاض کے شہری مناظر اور صنعتی منظرنامے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے صحرائی مناظر سے متاثر ہیں۔
انہوں نے تخلیقی عمل کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے فن میں جگہ کے ماحول کو تلاش کرتا ہوں اور ایک خیالی جگہ بناتا ہوں جو میرے احساسات کا اظہار ہوتی ہے۔
مخشوش کے فن میں رنگ انتہائی اہم موضوع ہے۔ وہ ایک متحرک نقاشی کو ملاتے ہیں جس کے نتیجے میں ایک دلکش ڈرائنگ ابھرتی ہے۔

آرٹسٹ کا فن ریاض کی تیز رفتار ترقی اور ہلچل ظاہر کرتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

انہوں نے بتایا کہ عام طور پر میں اپنے کسی فن پارے کا صرف چند رنگوں سے آغاز کرتا ہوں جو پینٹنگ کے احساس یا ماحول کی نشاندہی کرتا ہے اس کے بعد میں دوسرے رنگوں سے تعلق تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہوں جو اس احساس کو بڑھاتے اور اس کی تکمیل کرتے ہیں۔
مخشوش کا فن ریاض کی تیز رفتار ترقی سے متاثر ہے جو مملکت کے دارالحکومت کی ہلچل سے بھرپور شہر کی زندگی کو ظاہر کرتا ہے۔
آرٹسٹ نے بتایا ہے ’میں کوشش کرتا ہوں کہ دنیا کے بارے میں ذاتی احساس کا پیچھا کرتے ہوئے اپنی زندگی اور اپنی ثقافت کو باضابطہ طور پر سامنے رکھوں۔

پکسلز آرٹ کا منفد شعبہ معاشرے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ فوٹو عرب نیوز

شہر کا منظر نامہ ان کی تخلیق کو جنم دیتا ہے اور جو مناظر اور لمحات ان کے سامنے آتے ہیں وہ ان کی تخلیق کا موضوع بن جاتے ہیں۔
خالد مخشوش نے بتایا کہ ریاض میں پیدل چلنا اور گاڑی چلانا ہمیشہ مجھے اپنے فن پارے کے لیے تحریک اور خیال فراہم کرتا ہے۔
یہ دیکھنا دلچسپ ہے کہ شہر کس تیزی سے بدل رہا ہے اور اب بھی اس کا اپنا ایک منفرد مقام ہے جس کا اظہار میں ہمیشہ کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ میرا پہلا ریاض آرٹ ورک غروب آفتاب کے آخری مرحلے کو دیکھنے کے بارے میں ہے اور آخری ریاض آرٹ ورک بڑی اور اونچی کرینوں سے متاثر ہے جو میں ریاض میں دیکھ رہا ہوں۔

اپنے کسی بھی فن پارے کا صرف چند رنگوں سے آغاز کرتا ہوں۔ فوٹو عرب نیوز

اس کے علاوہ اور بھی بہت سے مختلف موضوعات ہیں لیکن مجھے اس شہر کے بارے میں یہی پسند ہے۔
مخشوش موجودہ دنیا سے متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی نئی دنیا بھی تخلیق کرتے ہیں۔ ان کے آرٹ ورک میں زیادہ تر پینٹنگز خیالی ہیں اور مملکت کے یہ مناظر واقعی اب موجود نہیں لیکن خوشی ہے کہ لوگ اب بھی ان سے واقفیت رکھتے ہیں۔
مخشوش کے مطابق آرٹ کا شعبہ معاشرے کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ ہمیں اپنے بارے میں سکھاتا ہے، خاص طور پر اب جب ہر چیز تیزی سے  تبدیل ہو رہی ہے۔
اس ماحول میں یہ دیکھنا اور سمجھنا ضروری ہے کہ مخصوص وقت کے دوران لوگ کیا محسوس کرتے ہیں، میرا آرٹ ان سوالوں کے جواب دینے کا بہترین طریقہ ہے۔
 

شیئر: