Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا جون تک یومیہ 10 لاکھ بیرل تیل کی کٹوتی میں توسیع کا اعلان

پیداوار میں کمی میں توسیع کے ساتھ سعودی عرب کی تیل کی پیداوار تقریباً 90 لاکھ بی پی ڈی رہے گی۔ فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب نے عالمی منڈیوں کو مستحکم رکھنے کے لیے تیل کی سپلائی میں کمی کو جون تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز نے سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ وزارت توانائی کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ ’سعودی عرب روزانہ 10 لاکھ بیرل کی اپنی رضاکارانہ کٹوتی جو جولائی 2023 میں نافذ کی گئی تھی، کو 2024 کی دوسری سہ ماہی کے اختتام تک بڑھائے گا۔‘
یہ فیصلہ پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے دیگر اراکین اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر کیا گیا ہے تاکہ عالمی خام منڈیوں کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
پیداوار میں کمی میں توسیع کے ساتھ سعودی عرب کی تیل کی پیداوار تقریباً 90 لاکھ بی پی ڈی رہے گی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کا کہنا ہے کہ کٹوتیوں کو مارکیٹ کے حالات کے مطابق بتدریج تبدیل کیا جائے گا۔
روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ اوپیک پلس میں شریک ممالک کے ساتھ مل کر روس دوسری سہ ماہی میں تیل کی پیداوار اور برآمدات میں اضافی 471,000 بی ڈی پی کی کمی کرے گا۔
اوپیک پلس نے نومبر میں پہلی سہ ماہی کے لیے تقریباً 2.2 ملین بی ڈی پی کی رضاکارانہ کٹوتیوں پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
خیال رہے کہ اوپیک پلس کے اراکین انفرادی طور پر کٹوتیوں کا اعلان کرتے ہیں۔
 کویت نے کہا ہے کہ وہ جون تک اپنی تیل کی پیداوار میں 135,000 بی ڈی پی کی کمی کرے گا، جبکہ الجزائر اپنی پیداوار میں 51,000 بی ڈی پی اور عمان پیداوار میں 42,000 بی ڈی پی کی کمی کرے گا۔
اوپیک پلس نے مارکیٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے 2022 کے اواخر سے تیل کی پیداوار میں کئی مرتبہ کٹوتیاں کی ہیں۔

شیئر: