Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھائی لینڈ سے 3 شہریوں کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقلی

تینوں شہریوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ (فوٹو سعودی ایمبیسی تھائی لینڈ)
 تھائی لینڈ سے سعودی سفارت خانے کی نگرانی میں تین سعودی شہریوں کوفضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقل کیا گیا۔
عاجل نیوز کے مطابق تھائی لینڈ میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دوشہریوں کو بینکاک جبکہ ایک کو تھائی لینڈ کے تفریحی مقام ’پھوکٹ‘ سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں

سعودی سفارتخانے کے ذمہ دارکا کہنا تھا کہ مریضوں کے حوالے سے تفصیلی  اطلاع  وزارت خارجہ کو فراہم کی گئی تاکہ فضائی ایمبولینس کا بندوبست کیا جاسکے۔ 
 وزارت خارجہ کی ہدایات پر وزارت صحت کے فضائی یونٹ کو تھائی لینڈ ارسال کیا گیا تاکہ وہاں سے مریضوں کو مملکت منتقل کیا جاسکے۔
تینوں مریضوں کی مملکت منتقلی کہ مراحل کی نگرانی تھائی لینڈ میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے کی گئی ۔
واضح رہے سعودی وزارت صحت کی جانب سے فضائی ایمبولینس کے ذریعے اندرون اور بیرون مملکت سے ایسے مریضوں کو جنہیں فوری نوعیت کی طبی امداد درکار ہوتی ہیں انہیں مملکت منتقل کرنے کی خصوصی سہولت فراہم کی جاتی ہے اس سے قبل متعدد مریضوں کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقل کیا جاچکا ہے۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: