Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سونے کی قیمت میں منگل کو غیرمعمولی اضافہ

ایک کلو سونا ڈھائی لاکھ ریال سے زیادہ میں فروخت ہوا۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی مارکیٹ میں منگل 5 مارچ 2024 کو سونے کے نرخوں میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تواصل نیوز کے  مطابق  گولڈ مارکیٹ میں فی گرام قیمت میں تقریبا 3.72  ریال اضافہ ہوا ۔
قیمتیوں میں اضافے کے بعد  24 قیراط ایک گرام کی قیمت  251.17 ریال ہوگئی جبکہ ایک دن قبل پیر کو اس کی قیمت 247.45 ریال تھی۔
22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 230.24 ریال، 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 219.78 ریال رہی۔
18 قیراط کی قیمت 188.38، 14 قیراط کے نرخ 147.55 ریال اور 12 قیراط ایک گرام کی قیمت 125.58 ریال تک پہنچ گئی۔
ایک اونس سونے کی قیمت 7811 ریال تھی جبکہ ایک دن قبل اس کے نرخ 7696 ریال تھے۔
منگل کو ایک کلو سونا 2 لاکھ 51 ہزار 169 ریال میں فروخت ہوا جبکہ ایک دن قبل اس کی قیمت 2 لاکھ 47 ہزار ریال سے زیادہ تھی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: