شاہ سلمان مرکز کی غزہ اور انڈونیشیا میں امدادی مہم جاری
شاہ سلمان مرکز کی غزہ اور انڈونیشیا میں امدادی مہم جاری
جمعہ 8 مارچ 2024 22:08
رفح کے پناہ گزین کیمپوں میں فوڈ باسکٹ تقسیم کی گئی ہیں (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات انڈونیشیا اور غزہ کے متاثرین میں امدادی اشیا کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے فلسطینی ریڈ کراس کے تعاون سے غزہ پٹی میں متاثرہ افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا۔
رفح کے پناہ گزین کیمپوں میں فوڈ باسکٹ تقسیم کیں جن کا وزن 26 ٹن تھا۔ اس کے علاوہ 250 ہیلتھ بیگز تقسیم کیے گئے۔ ان سے 3900 بے گھر افراد مستفید ہوئے۔
علاوہ ازیں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شاہ سلمان مرکز نے انڈونیشیا میں نیشنل زکوۃ اتھارٹی کے تعاون سے ضرورت مند اور بے گھر افراد میں فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
سعودی سفیر فیصل بن عبداللہ العمودی نے انڈونیشی حکام کے ساتھ مغربی جاوا، مشرقی جکارتہ، وسطی جاوا اور بیٹن میں 4700 افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا۔
شاہ سلمان مرکز دنیا بھر میں فوڈ باسکٹس، ادویہ اور سیلاب سے متاثرہ افراد میں شیلٹرز کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ سردی سے متاثرہ علاقوں میں کمبل اور گرم ملبوسات تقسیم کیے جاتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں