Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے  سوڈان میں جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم

جدہ مذاکرات کا مقصد بحران پرقابو پانے کےلیے سیاسی حل تلاش کرنا تھا(فوٹو، ایکس)
سعودی عرب کی جانب سے سلامتی کونسل کے جمہوریہ سوڈان میں ماہ رمضان المبارک کے دوران لڑائی بند کرنے کے اکثریتی فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ جنگ بندی کے حوالے سے سلامتی کونسل کے اکثریت فیصلے کو تمام فریق تسلیم کریں گے تاکہ ماہ مبارک کے دوران سوڈانی عوام پرامن طریقے سے رہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سوڈان میں مستقل قیام امن کے حوالے سے جدہ مذاکرات کا مقصد باہمی اختلافات اور دشمنی کو ختم کرتے ہوئے پرامن ماحول قائم کرنا تھا۔
جدہ مذاکرات  سوڈانی عوام کے مفادات کو مقدم رکھنا اور بحران پر قابو پانے کے لیے سیاسی طریقے سے مفاہمت کے کی راہ ہموار کرنا تھا۔

شیئر: