Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ اور سوڈان کے لیے شاہ سلمان مرکز کی امدادی مہم

غزہ میں فلسطینی ہلال الاحمر کے تعاون سے امداد دی گئی۔ (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے غزہ اور سوڈان میں متاثرین کے لیے امدادی اشیاء کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ پٹی کے متاثرین میں امدادی اشیاء کی تقسیم فلسطینی ہلال الاحمر کے تعاون سے کی جارہی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فلسطین کے شہر رفح کے مشرقی علاقے خربہ العدس میں اور غزہ پٹی کے جنوبی شہر تل السلطان میں متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔


سوڈان میں ایک ہزار فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

دریں اثنا شاہ سلمان مرکز کی جانب سے جمہوریہ سوڈان میں بھی ضرورت مند متاثرہ خاندانوں کے لیے اشیائے خورونوش تقسیم کی گئیں۔
مرکز کا کہنا ہے کہ سوڈان کی شمالی ریاست میں پناہ گزینوں میں ایک ہزار فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں جن سے 5 ہزار 750 افراد مستفیض ہوں گے۔
امدادی مرکز کی ٹیموں نے سوڈان ’نہرالنیل‘ علاقے میں موجود پناہ گزینوں میں بھی 906 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں جن سے 5 ہزار 210 افراد مستفیض ہوئے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: