Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم نے 19 رکنی کابینہ کے لیے نام تجویز کرکے صدر کو بھجوا دیے

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر کو 19 اراکین کی بطور وفاقی وزرا تقرری کی تجویز دی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کی تقرری کے لیے صدر مملکت کو نام تجویز کر دیے ہیں۔
پیر کو وزیراعظم شہباز شریف نے 19 اراکین کی بطور وفاقی وزرا تقرری کی تجویز دی ہے۔
شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت کو بھیجی گئی تجویز میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اور مصدق ملک، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، محسن نقوی، خواجہ آصف اور احسن اقبال کا بطور وفاقی وزرا تقرر کیا جائے۔ 
اس کے علاوہ رانا تنویر، اعظم نذیرتارڑ، چوہدری سالک حسین اور عبد العلیم خان کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
وزیراعظم نے سمری میں جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، عطا اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

شیئر: