Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن کے معروف سعودی ریسٹورنٹ میں رمضان کی خاص ڈشز

ایمن الزبیدی خاص ترکیب سےچکن سلیگ، مطبق اور بھنا گوشت تیار کرتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
رمضان کے دوران جیسے ہی سورج لندن کے ایڈگ ویئر روڈ پر غروب ہوتا ہے برطانوی دارالحکومت میں مشرق وسطیٰ کے رہائشیوں کا معروف علاقہ زندگی کی رونق سے جگمگا اٹھتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ماربل آرچ کے تاریخی علاقے کے قریب یہ مصروف ترین شارع  الائچی اور زیرے کے ساتھ ساتھ عرب ذائقوں کی منفرد خوشبو سے معطر رہتی ہے۔

ریسٹورنٹ کے نگران ایمن الزبیدی نے دہائیوں پر محیط خاندانی ترکیبوں کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی لذیذ رز چکن سلیگ، کبدہ، مطبق، بھنا ہوا گوشت اور طرح طرح کے پکوان تیار کر رکھے ہیں۔
لندن کا یہ واحد سعودی ریسٹورنٹ ’حجازی کارنر‘ کے نام سے پہچانا جاتا ہے، عرب روایات  کے مطابق افطار کرنے کی غرض سے مسلمان ادھر کا رخ کرتے ہیں۔ لندن میں 13 لاکھ مسلمان آباد ہیں۔

جدہ کے تاریخی علاقے البلد کی عمارتوں کی طرز کی کھڑکیوں اور دبیز قالینوں کی سجاوٹ والا یہ ریسٹورنٹ لندن میں واحد جگہ ہے جہاں رمضان میں سعودیوں کو گھر کا ذائقہ مل سکتا ہے۔
باورچی خانے میں مصروف ایمن نے بتایا ہے کہ 2023 میں سوشل میڈیا پر دوستوں کی جانب سے ملنے والے آرڈر کے پیش نظر یہ ریسٹورنٹ بنانے کا خیال آیا جہاں رمضان کے پورے مہینے کے لیے ٹیبل بک ہو چکے ہیں۔

جدہ سے تعلق رکھنے والے شیف نے بتایا کہ رمضان میں نہ صرف سعودی بلکہ اور بھی بہت سی کمیونٹیز اس منفرد ذائقے کے لیے یہاں آتے ہیں۔
ایمن نے ابتدائی گاہکوں میں سے ایک کا خاص واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ مقامی شخص عرب روایتی لباس ’ ثوب‘ میں ملبوس اپنے والدین اور 15 دوستوں کے ہمراہ کھانے کے لیے آیا جس پر خوشگوار حیرت ہوئی۔
یہ مقامی شخص سعودی عرب کی متعدد علاقوں کی سیر کر چکا تھا اور اپنے دوستوں کے ساتھ ان لمحات کی یادیں شیئر کرنے یہاں پہنچا تھا۔

ریستوران کے مالک نے کہا کہ ’ہم توقع کرتے ہیں کہ کثیر الثقافتی جذبہ پورے رمضان میں جاری رہے گا، جب لندن میں مسلمان شام 6 بجے کے درمیان افطار کریں گے اور برٹش سمر ٹائم کے لیے گھڑیوں میں تبدیلی کا مطلب ہے کہ مارچ کے آخری دن افطار کا وقت ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا جائے گا۔‘
ایمن الزبیدی نے بتایا کہ ’برطانیہ آنے کے بعد اولین دنوں میں یہاں طلوع اور غروف آفتاب میں 18 گھنٹے کا دورانیہ تھا جو قدرے مشکل لگتا تھا لیکن ہم اس کے عادی ہو گئے تھے، اب موسم بدلنے سے رمضان اوقات میں تبدیلی آئی ہے۔‘
 
فوٹوز: بشکریہ انسٹاگرام (حجازی کارنر)
 
 

شیئر: