Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کی لذیذ ڈشز

بھوک سے بے حال شائقین اپنی پسند سے برگر کی ٹاپنگ کر سکتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں فاسٹ فوڈ پوائنٹس بین الاقوامی کھانوں سے لے کر مقامی کھانوں کی مختلف ڈشوں کے بہت سے  ریستوراں  سے بھی کہیں زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اپنی شناخت اور شہرت رکھنے والی فاسٹ فوڈ چین میں کئی ایک برگر شاپش نمایاں ہیں۔

فیٹ برگر

ریاض میں کھانے کے شوقین افراد  کے لیے فیٹ برگر معروف ہے جو اپنے ہاں چکنائی والے بیف برگر کے ساتھ نمایاں قسم کے فرائیز کے لیے مشہور ہے  اور اسے مکمل طور پر گرل کیا جاتا ہے۔

ہیمبرگرنی

اس چین کے پاس سستی قیمت پر مختلف پیکجز کا اشتراک ہے اور یہ نئی قسم کا اشتراک اس موسم گرما میں آپ کے اہل خانہ اور دوستوں کے لیے زبردست کھانے فراہم کرے گا۔

سنچری برگر

بھوک سے بے حال شائقین اپنی پسند سے مختلف چیزوں سے اس برگر کی ٹاپنگ کر سکتے ہیں۔ ٹاپنگ کے لیےکئی ایک چیزوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ یہ سیاہ اور گلابی مصالحے دار اور لہسن کے ذائقے والی  روٹی  یا بن کے ساتھ  منفرد  ذائقہ  کے ساتھ دستیاب ہے۔

بفلو ایکسپریس

چکن ونگز کو شہد کے ساتھ مختلف ساسز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے اس میں سب سے نمایاں بار بی کیو ساسز ہیں۔ یہاں ہاٹ ڈاگ اور چکن سینڈوچ بھی پیش کئے جاتے ہیں۔

جانی راکٹس

کرسپی ٹینڈرز، کرلی فرائز، گرلڈ برگر اور مزیدار چٹنی  کے ساتھ یہاں کے برگر میں سب کچھ ہے۔ اس فاسٹ فوڈز میں ہر ایک عمر کے آنے والوں کے لیے کچھ نہ کچھ ہے۔
 

شیئر: