Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان فوڈ کلچر میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر سوشل میڈیا کا کردار

سوشل میڈیا پر اشتہارات اور پوسٹ بڑھانا مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں میں سے ہے۔ فوٹو ٹوئٹر
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سعودی عرب میں مختلف فوڈ کمپنیاں سوشل میڈیا کے ذریعے کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت میں اضافے کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ کمپنیاں کھانا پکانے کی تجاویز کے ساتھ ساتھ کھانا پکانے کی مہارتوں اور ترکیبوں کے بارے میں مشورے دے کر اپنی مارکیٹنگ کو فروغ دے رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گڈی کچن نامی کمپنی اپنی تمام پروڈکٹس استعمال کرنے والوں کے ساتھ کھانا بنانے کی ترکیبیں اور کھانا بنانے کے منفرد انداز شیئر کر رہی ہے۔
گڈی کچن کی سینئر برانڈ مینیجر ھبہ زمزمی نے بتایا ہے کہ رمضان کا مقدس مہینہ زیادہ تر دسترخوان پر لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے اور یہ موقع کھانے کی میز پر اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں بانٹ کر بہترین وقت گزارنے کا اچھا طریقہ ہے۔
ھبہ زمزمی نے کہا کہ  ہماری کمپنی گڈی کچن نے فوڈ کلچر ابھارنے کی حکمت عملی تیار کی ہے اور اس سال رمضان میں ہم ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے سعودی فوڈ کلچر کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
ہمارے گوڈی کچن میگزین کی مدد سے  ہمارے کرم فرما ناگزیر مشوروں کے علاوہ مملکت کے  علاقائی  پکوانوں کے  بارے میں جان سکتے ہیں جو رمضان سے عید الفطر تک جاری رہیں گے اور  ہمارے چاہنے والوں کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ گڈی کچن میگزینز سالانہ 350,000 سے زیادہ کھانے کے شائقین تک پہنچ رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں نے ہماری ماسٹر کلاسز کو 3.8 ملین سے زیادہ افراد نے جوائن کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں کھانے سے متعلق اشیاء سال کے دیگر کسی بھی مہینے سے زیادہ استعمال ہوتی ہیں۔

رمضان کے مہینے میں بہترین مصنوعات تیار کرنا اولین ترجیح ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی عرب میں فروزن فوڈ مینوفیکچرنگ کمپنی الکبیر کے نیشنل سیلز ہیڈ عبدالحکیم نے بتایا ہے کہ خاص طور پر ہم اپنی وسیع ریٹیل رینج میں بنیادی طور پر اس بات پر توجہ رکھتے ہیں کہ ہماری مصنوعات کے خریدار کھانے کے معاملے میں سب سے زیادہ کیا دیکھتے ہیں۔
عبدالحکیم نے بتایا کہ ہم نے رمضان کے خصوصی سنیکس جیسے سموسے، سپرنگ رولز، پراٹھا، کباب اور کوفتہ وغیرہ کو  نہ صرف ڈسکاؤنٹ دے کر فروغ دینے کا منصوبہ بنایا ہے بلکہ  اپنے سوشل میڈیا چینل پر 'یمی ہیکس'  کے نام سے  تشہیری مہم کا آغاز کیا ہے۔
ہماری خصوصی سوشل میڈیا تشہیر پر دلچسپ ریسیپیز بھی ہوں گی جو  ہمارے صارفین  اور خریداروں کے لئے اشتراک کا ایک منفرد پہلو ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کا مقصد رمضان کے مہینے میں فروخت میں 25-30 فیصد اضافہ کرنا ہے۔

 خصوصی طور پر سموسے، سپرنگ رولز اور پراٹھا کی تشہیر کی جاتی ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

فوڈ پراڈکٹس تیار کرنے والی کمپنیاں زیادہ تر رمضان سے متعلق  مصنوعات کی وسیع رینج کے ذریعے خاص طور پر ریسیپیز کے اشتراک اور پرکشش ویڈیوز کے ذریعے نئی پروڈکٹس کو لانچ کر کے اپنے صارفین کی مصروفیت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔
یہ کمپنیاں اپنے برانڈ کو فروغ دینے سے زیادہ اس سے متعلقہ معلومات اور تراکیب فراہم کرنے پر اپنی توجہ بڑھاتی ہیں جس کے نتیجے میں ان کے کاروبار میں اضافہ ہوتا ہے۔
سٹالینز یونائیٹڈ ٹریڈنگ کمپنی جس کے 15 سے زیادہ فوڈ اینڈ بیوریج برینڈ ہیں اس کمپنی نے انسٹاگرام، فیس بک، سنیپ چیٹ اور ٹِک ٹاک پر سٹالینز کچن سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے صارفین سے براہ راست بات چیت کرنے کے لیے پریمیم کوالٹی پیشکش کو فروغ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر برانڈ کو فروغ دینے سے کاروبار میں اضافہ ہوتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

کمپنی کی مارکیٹنگ ہیڈ حنین بکر نے بتایا ہے کہ رمضان کا مہینہ کمپنی کے لیے بڑا سیزن ہے اور کرم فرماؤں کے لیے بہترین مصنوعات تیار کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
حنین بکر نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر آفرز دینا اور اشتہارات کے ذریعے پوسٹس کو بڑھانا مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں میں سے ایک ہے۔
ہم اندرون خانہ کھانا پکانے کی ترکیبوں کے ذریعے انٹرایکٹو ویڈیوز بناتے ہیں جن میں سحر و افطار کے اوقات میں ان مصنوعات کو آسان طریقے سے تیار اور استعمال کرنے کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔

شیئر: