جدہ کے عوامی مقامات پر رمضان کی سجاوٹ کے حوالے سے ہر گزرتے برس میں مزید وسعت اور دلکشی آتی جا رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عروس البحر میں جگمگاتے شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور معروف سٹورز کے اندر اور باہر اس سال سجاوٹ میں قابل ذکر تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔
مزید پڑھیں
-

ریاض، جدہ اور مکہ مکرمہ میں رمضان سیزن کا اہتمام
Node ID: 752646
-

HD Porn Movies In The Best Quality youperv sex video
رمضان کی آمد پر جدہ کی کھجور مارکیٹوں میں رونق
Node ID: 843136
-

سعودی عرب میں رمضان کی روایتی سجاوٹ کا جوش و خروش
Node ID: 843636
رمضان کے حوالے سے مختلف رنگوں اور ڈیزائن کی روشنیوں سے جدہ کے رہائشیوں اور زائرین کا ذوق کا اندازہ ہوتا ہے۔
جدہ کے تقریباً ہر علاقے میں بہت سی دکانیں رمضان کے خصوصی رنگوں سے آراستہ ہیں جن میں منفرد قسم کی لالٹینیں اور سنہری ہلال عمومی طور پر نظر آتے ہیں۔
رمضان کے حوالے سے خریداروں کے لیے دلکش رعائتوں کے ساتھ انعامات اور دلچسپ مقابلوں کا بندوبست کیا جاتا ہے۔
چاند سے مشابہہ اور دیگر شاندار اور خوبصورت رنگوں کے ماڈلز کی روشنیوں کے علاوہ ماہ رمضان میں جیومیٹرک پرنٹس والے رنگین کپڑے سے بنائی گئی جھنڈیوں سے شہر کے اکثر علاقوں کو سجایا جاتا ہے۔
جدہ کے تاریخی علاقے البلد میں رمضان کی تقریبات زائرین کو پرانے شہر کے بھرپور ورثے اور روایات کے مطابق خاص قسم کے جشن کے ساتھ منفرد تجربات کا موقع فراہم کرتی ہے۔

البلد میں قائم مارکیٹوں کے ساتھ مختلف سٹالز اور دکانیں علاقائی ثقافت اور روایات کو زندہ کرتی ہیں۔ ان میں افطاری اور سحری کے مخصوص کھانے بھی شامل ہیں جو تہوار کا ماحول فراہم کرتے ہیں۔
تاریخی علاقے میں زائرین کے بیٹھنے کے لیے خصوصی نشستوں کا بندوبست کیا گیا ہے جہاں بچے اور بڑے روایتی کھیلوں میں بھی مشغول نظر آتے ہیں، کسی جگہ تاریخی اور ادبی محفلوں کا بندوبست ہے۔
مشہور ٹی وی شوز سے لطف اندوز ہونے کے لیے بیرونی مقامات پر آرام دہ قسم کی بیٹھکیں لگائی جاتی ہیں۔

شہر کے معروف ریڈ سی مال کو رمضان المبارک کے لیے مخصوص لالٹینوں، روشنیوں اور سنہری ہلال کے ماڈلز سے مزین کیا گیا ہےجو مثالی تصور پیش کر رہا ہے۔
مال میں موجود ایک دکان کے مالک نے بتایا ’رمضان ہمارے دلوں میں خاص مقام رکھتا ہے، ہم اس موسم میں صارفین کی ضروریات اور دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے منفرد ڈسپلے اور ماڈلز سے سجاوٹ کرتے ہیں۔

جدہ کا مال آف عریبیہ جو خریداری کا ایک اور نمایاں مقام ہے وہاں بھی مختلف قسم کی سرگرمیاں اور پیشکشیں جاری ہیں۔
تاجروں نے صارفین کو خوش آمدید کہنے کے لیے اپنے سٹورز کو رمضان کے خصوصی تحائف اور سجاوٹ کے ساتھ ایک نئی شکل دی ہے۔
-
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں








