Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ دستاویز پر عملدرآمد: رابطہ اور او آئی سی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی اور حسین ابراہیم طہ نے دستخط کیے۔(فوٹو: ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی اور اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے مابین مکہ کانفرنس کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
جس کے تحت کانفرنس کے اعلامیہ کو انتظامی و عملی پروگراموں پرعمل درآمد کرانے اور اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مستفیض ہونے کےلیے کام کا آغاز کیا جاسکے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق رابطہ عالم اسلامی کے شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے جبکہ آو آئی سی کی جانب سے سیکرٹری جنرل سید حسین ابراہیم طہ نے دستخط کیے۔
اس موقع پرمختلف علما کرام اور کانفرنس میں شریک مختلف مسالک و مکاتب فکر کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
علاوہ ازیں کانفرنس میں ہونے والے امور کے تناظر میں اس کے مندرجات کو عملی شکل دینے کے لیے رابطہ عالم السلامی سے ملحق اسلامی فقہ اکیڈمی اوراو آئی سی سے منسلک بین الاقوامی اسلامی فقہ اکیڈمی نے بھی ایک مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے۔
مفاہمتی یادداشت پر سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبداللہ الزید اور اکیڈفی کی جانب سے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قطب مصطفی سانو نے دستخط کیے۔

مختلف مکاتب فکر کے مابین بھائی چارے کو فروغ دیا جائے گا ( فوٹو: ایس پی اے)

یادداشت کے مطابق کانفرنس کے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ کو عملی شکل دینے کےلیے مختلف پروگرامز، میٹنگز اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی جن کا مقصد رواداری اور میانہ روی کے کلچر کو فروغ دینا اور مختلف مسالک و مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان تعمیر مکالمے کے ذریعے ہم آہنگی کو استوار کرنا ہے۔
اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مختلف مکاتب فکر کے مابین بھائی چارے کو فروغ دینے کے علاوہ درگزر اور میانہ روی کی فضا کو برقرار رکھنے اور مختلف تحقیقی کاموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مختلف حوالوں سے کی گئی تحقیق کو تحریری شکل میں عام کیاجائے گا تاکہ مسلم وحدت کے اصول کو مزید پختہ کیا جاسکے۔

شیئر: