Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسمی حالات کے پیش نظر مسافر فلائٹ کی تصدیق کرلیں، ریاض ایئرپورٹ انتظامیہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش کی توقع ہے(فوٹو، ایکس )
موسمی حالات کے پیش نظر ریاض ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر ایئرپورٹ آنے سے قبل فلائٹ انکوائری سے رابطہ کرکے تازہ صورتحال معلوم کرلیں۔
سبق نیوز کے مطابق موسمیاتی ریڈار سے موصول ہونے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ریاض اور گرد ونواح میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریاض ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے اپنے ایکس اکاونٹ پر مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ تبدیل ہوتے ہوئے موسمی حالات کے پیش نظر شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے سے قبل تمام مسافراپنی فلائٹ کی کنفرمیشن حاصل کرلیں۔
واضح رہے موسمیاتی مرکز کی جانب سے بھی ریاض کے لیے انتباہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا گیا ہے کہ ریاض شہر اور اس کے گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اورتیز ہوا کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کا بھی امکان ہے جبکہ بعض مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔
موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے بعض مقامات پرسیلابی کیفیت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس حوالے سے شہری دفاع نے بھی لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر: