Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کا پورا چاند آج آسمان کو مزین کرے گا

’طلوع کے وقت اس کارنگ سرخی مائل ہوگا جبکہ طلوع آفتاب کے بعد مغربی افق سے ڈوب جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
آج رات کو رمضان کا پورا چاند آسمان کو مزین کرے گا جبکہ ساری رات اس کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میں فلکی علوم کمیٹی کے سربراہ انجینئر ماجد أبو زاہرہ نے کہا ہے کہ آج چودہویں کا چاند مشرقی افق سے طلوع ہوگا اور دیکھنے میں معمول سے بڑا نظر آئے گا‘۔
’طلوع کے وقت اس کارنگ سرخی مائل ہوگا جبکہ طلوع آفتاب کے بعد مغربی افق سے ڈوب جائے گا‘۔
انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے کہا ہے کہ ’آئندہ راتوں میں چاند معمول سے ایک گھنٹہ تاخیر سے نکلے گا جبکہ اس کے بعد صرف فجر کے وقت آسمان پر نظر آئے گا‘۔

شیئر: