Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جود المناطق‘ مہم : شاہ سلمان اور ولی عہد کی جانب سے 150 ملین ریال کے عطیات

انتہائی ضرورت مند خاندانوں کو 10 ہزار رہائشی یونٹس فراہم کیے جائیں گے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انتہائی ضرورت مند افراد کو رہائش فراہم کرنے کی مہم ’جود المناطق‘ کے لیے 150 ملین ریال عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی قیادت کی جانب سے عطیہ ان کی ہاؤسنگ پروگرام اور مملکت میں موجود ضرورت مند خاندانوں کو رہائش فراہمی کی کوششوں اور منصوبوں کی حمایت اور توجہ دینے کا تسلسل ہے۔
وزیر ہاؤسنگ اور بلدیاتی ودیہی امورماجد الحقیل نے شاہ سلمان کی جانب سے 100 ملین ریال جبکہ ولی عہد کی جانب سے 50 ملین ریال کی فراخدلانہ عطیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی قیادت کی عطیات کا ’جود الاسکان‘ پورٹل کے تحت ضرورت مند خاندانوں کو مناسب رہائشی یونٹس کی فراہمی کی کوششوں پر گہرا اثر پڑے گا۔
انہوں نے بتایا کہ رواں رمضان میں پورٹل کے تحت ’جود المناطق‘ مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد سماجی تعاون سے ضرورت مند خاندانوں کو 10 ہزار رہائشی یونٹس فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی قیادت کی عطیات قومی سماجی منصوبوں کی حمایت کا تسلسل ہے جس میں مختلف سرکاری، نجی اور خیراتی اداروں کے علاوہ معاشرے کے افراد بھی حصہ لیتے ہیں۔

شیئر: