Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین کی مدد کے لیے 16 واں طیارہ ریاض سے روانہ

’پولینڈ کے ہوائی اڈے پر اترنے والے طیارے میں 70 ٹن امدادی سامان موجود ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی طرف سے یوکرین کی مدد کے لیے 16 واں طیارہ ریاض سے روانہ ہوگیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پولینڈ کے ہوائی اڈے پر اترنے والے طیارے میں 70 ٹن امدادی سامان موجود ہے۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے کہا ہے کہ ’یوکرین روانہ کئے جانے والے طیارے میں جنریٹر، بجلی کا سامان اوربچوں کا خشک دودھ ہے‘۔
’یوکرین کے لیے روانہ کی جانے والی امداد سعودی عرب کی طرف سے دنیا کے مختلف ممالک میں ضرورت مندوں کی امداد کا حصہ ہے‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے یوکرین کے لیے 400 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔
اس رقم میں سے ایک سو ملین ڈالر کنگ سلمان سینٹر کے ذریعہ امدادی اشیا کی صورت میں فراہم ہوگا جبکہ 300 ملین ڈالر کی امداد تیل مصنوعات کی شکل فراہم کی جائے گی۔
 
 

شیئر: