Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکس اور زکوۃ اکاونٹنگ سروسز کےلیے پروفیشنل لائسنس لازمی

بغیر لائسنس کے جمع کرائے گئے آڈٹ قابل قبول نہیں ہوں گے (فوٹو: اخبار24)
سعودی اتھارٹی برائے آڈیٹرز اور اکاونٹس کا کہنا ہے’ ویلیو ایڈٹ ٹیکس اور زکوۃ کے حوالے سے اکاونٹنگ سروسز فراہم کرنے کےلیے پروفیشنل لائسنس حاصل کرنا ضروری ہے۔‘ بغیر لائسنس کے اکاونٹنگ فرمز کی جانب سے جمع کرائے گئے آڈٹ قابل قبول نہیں ہوں گے۔
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی کا کہنا تھا کہ’ ایسے ادارے جو باقاعدہ لائسنس یافتہ ہوں انہیں زکوہ اور ٹیکس اکاونٹنگ کی ریٹرن تیار کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔‘
لائسنس یافتہ فرمز ہی کو احتیار ہوگا کہ وہ اپنے صارفین کے لیے ٹیکس ریٹرنز تیار کریں اور انہیں اس حوالے سے مختلف نوعیت کے مشورے دے سکیں۔
پبلک اکاونٹنٹ کے شعبے سے وابستہ اداروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ مقررہ قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔ اتھارٹی کے انسپکٹرز کی جانب سے بھی نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔
ضوابط کے مطابق مملکت میں آکاونٹنگ اور آڈٹ کے شعبے سے وابستہ لائسنس یافتہ پبلک اکاونٹنٹ کے ادارے کو یہ اختیار ہو گا کہ وہ مقررہ لائسنس کے بموجب اپنی خدمات فراہم کریں۔
آڈٹ فرم کے لیے لائسنس حاصل کرنے والے کا سعودی شہری ہونا ضروری ہو جو اس پروفیشن سے فل ٹائم منسلک ہو۔ جزو وقتی لائسنس جاری نہیں کیا جاسکتا۔
لائسنس ہولڈر کسی بھی نوعیت کی مجرمانہ سرگرمی میں کبھی ملوث نہ رہا ہو۔ وہ کسی جعل سازی میں ملوث نہ رہا ہو اور نہ اسے کسی سرکاری ادارے کی جانب سے کسی بھی وجہ سے معطل کیا گیا ہو۔

شیئر: