Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر دوسروں کی تشہیر قابل سزا جرم

’اجازت کے بغیر دوسروں کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا  بھی منع ہے‘ ( فوٹو: سبق)
پبلک پراسیکیوشن نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کیا ہے کہ دوسروں کی تشہیر کرنا قابل سزا جرم ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعہ دوسروں کو نقصان پہنچانا یا انہیں ہراساں کرنا یا بلیک کرنا یا تشہیر کرنا سائبر کرائم میں شمار ہوتاہے جس پر ایک سال قید اور 5 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اجازت کے بغیر دوسروں کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا  بھی منع ہے۔
متاثر شخص چاہے تو اس پر تشہیر کی شکایت کرسکتا ہے  جبکہ پبلک پراسیکیوشن کو اختیار ہے کہ وہ اس پر نوٹس لے سکتا ہے۔
قبل ازیں پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’حادثات اور آداب عامہ کے منافی واقعات کے علاوہ سیکیورٹی اہلکاروں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا سائبر کرائم میں شامل ہے‘۔
 
 

شیئر: