Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں تخلیقی صلاحیتیں نکھارنے کی سہولیات سے مزین کیفے سٹوڈیوز

کیفے فنکار مہمانوں کو تخلیقات کے لیے جگہ، آلات و گرم مشروب فراہم کرتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
ماہِ رمضان مبارک میں کچھ لوگ نہ صرف روحانی اور مذہبی طور پر متحرک ہوتے ہیں بلکہ فنکارانہ صلاحیت کے حامل افراد نئی تخلیقی توانائی بھی حاصل کرتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت میں ایسے متعدد آرٹ کیفے اور سٹوڈیوز ہیں جہاں فنونِ لطیفہ کے دلدادہ اور خواہش مند افراد کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے جگہ اور آلات کی سہولیات موجود ہیں۔

آرٹی کیفے

اگر آپ کچھ ڈرائنگ، پینٹ، کوئی ماڈل تیار کرنا یا مٹی کے برتن بنانا چاہتے ہیں تو آرٹی کیفے نے آپ کو مکمل پرسکون ماحول دینے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ یہ کیفے اپنے مہمانوں کو ان کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے آلات، جگہ اور گرم مشروبات فراہم کرتا ہے۔
یہ کیفے جدہ کے الزہرہ محلے کی احمد العطاس سٹریٹ پر واقع ہے۔
انسٹاگرام: @arty.cafe

آرٹ کیفے

اس کیفے میں آنے والے کافی کے کپ سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ اپنی آرٹ کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کر سکتے ہیں۔ سیاہ اور سفید جدید انٹیریئر کے ساتھ یہ کیفے ایک نئے کینوس کی طرح نظر آتا ہے۔ فنکارانہ صلاحیت رکھنے والے مہمانوں کو ایسے کاغذی کپ پیش کیے جاتے ہیں جن پر ڈرائنگ اور پینٹنگ کاچیلنج انہیں ضرور پسند آئے گا۔
العزیزیہ ڈسٹرکٹ کے جدہ پارک کے علاوہ پرنس ترکی بن عبدالعزیز الاول روڈ ریاض اور دمام میں سینومی نخیل مال میں آرٹ کیفے کی برانچز قائم ہیں۔
انسٹاگرام: @artcafe_ksa

کیفے سیرامیک

بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کےاظہار اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے کیفے سیرامیک بہترین جگہ ہے جہاں والدین اپنے بچوں کی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے ایک کپ کافی کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔ یہ کیفے بچوں کی سالگرہ پارٹی کے لیے خدمات بھی پیش کرتا ہے۔
کیفے سیرامیک المکان مال، الملکہ ضلع ریاض میں واقع ہے۔
انسٹاگرام: @cafeceramiquesa

بی ہائیو آرٹ کیفے

یہ کیفے آرٹسٹ ہب جہاں مہمانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔
یہاں فنکاروں کو تخلیقات کے لیے خاص جگہ مہیا کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مشقوں کے لیے تربیتی ہال اور میٹنگ سینٹر موجود ہے۔ آرٹ پینٹنگ، ماڈل بنانا اور مٹی کے برتن بنانے کی ورکشاپس بھی فراہم کی گئی ہیں۔
 بی ہائیو آرٹ کیفے دارالحکومت ریاض کے المصیف محلے میں واقع ہے۔
انسٹاگرام: @beehive_arts  

ایکسس کیفے

اس کافی شاپ پر آنے والے فنکار مہمانوں کے لیے خاص کافی بنائی جاتی ہے۔ کیفے کی دیواروں پر بہت سے جدید اور دلکش کلاسک شاہکار آویزاں کیے گئے ہیں جو کیفے میں آنے والوں کے لیے تحریک پیدا کرتے ہیں۔
ریاض کے ال یاسمین علاقے میں القدسیہ  سٹریٹ پر ایکسس کیفے واقع ہے۔
انسٹاگرام: @axes_coffee

فن اینڈ آرٹ کلچر کیفے

جیسا کہ نام سے  ظاہر ہوتا ہے یہ کیفے فن اور آرٹ کلچر کے حوالے سے مہمانوں کو اچھا وقت گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ کیفے میں داخل ہونے والا اکیلا ہو یا دوستوں اور فیملی کے ساتھ۔ یہاں اس کے لیے مختلف گیمز کی وسیع رینج موجود ہے جیسے ڈارٹس، پول، ویڈیو گیمز اور بورڈ گیمز وغیرہ۔
کیفے میں فنون لطیفہ کے لیے خاص جگہ رکھی گئی ہے جو تخلیقی ذہنوں کو دنیا میں رنگ بھرنے کی اجازت دیتا ہے اور چھوٹے سا موسیقی کا سٹیج آنے والوں کو اپنی دھنوں سے مسحور کرتا ہے۔
فن اینڈ آرٹ کلچر کیفے الخبر میں آٹو موٹو کمپلیکس میں قائم ہے۔
انسٹاگرام: @fun_and_art_culture_cafe

آرٹ  سٹوڈیوز، حیا جمیل

ثقافت سے محبت کرنے والوں، کھانے کے شوقین حضرات، آرٹ اور فلم بینوں کے لیے حیا جمیل آرٹ سٹوڈیو کھانے کی مختلف ڈشز کے ساتھ تفریحی اور فنکارانہ سرگرمیاں پیش کرتا ہے۔
حیا جمیل زائرین کے لیے سینما ہال، کھانے کے سٹالز اور دیگر مصروفیات کے ساتھ تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور اچھا وقت گزارنے کی بہترین جگہ ہے۔
یہ آرٹ سٹوڈیو جدہ کے المحمدیہ ضلع  میں عروہ بنت عبدالمطلب سٹریٹ پر قائم ہے۔
انسٹاگرام: @hayyjameel

سعودی سینٹر فار فائن آرٹس

مملکت میں قائم  یہ پہلا ایسا فائن آرٹ سینٹر جو ہر عمر کے خواہش مند فنکاروں کو ان کی دلچسپی کے لحاظ سے پینٹنگ کے مختلف انداز میں مہارت حاصل کرنے کی تربیت دیتا ہے۔
یہ آرٹ سینٹر جدہ کے ضلع الاندلس میں رحمت الاسلام سٹریٹ پر واقع ہے۔
انسٹاگرام: @saudiartscenter

آرٹ ایج سنٹر

آرٹ ایج سنٹر ملٹی میڈیا آرٹ سنٹر ہے جو آنے والے فنکاروں کو دست کاری کی سہولت فراہم کرتا ہے جس میں شیشے پر نقش و نگار، کروشٹنگ، ماربلنگ، دادا آرٹ، مانگا، مٹی کے برتن، پورٹریٹ، کڑھائی، رال، ڈاٹٹنگ ماڈلز کی تیاری شامل ہے۔
یہ مرکز آرٹ سیشن میں حصہ لینے کے لیے ہر عمر کے افراد کو خوش آمدید کہتا ہے۔ آرٹ ایج سنٹر جدہ کے الفردوس ضلع میں پرنس نایف روڈ پر واقع ہے۔
انسٹاگرام: @artedgecenter
 

شیئر: