Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ میں پہاڑی ہرن کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش

الباحہ ریجن کے محفوظ جنگلات میں 7 پہاڑی ہرن چھوڑے گئے تھے۔(فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے الباحہ ریجن کے محفوظ جنگلات میں پہاڑی ہرن کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے پہاڑی ہرنوں کی تعداد میں اضافے کے لیے گزشتہ ماہ متعدد جوڑے چھوڑے گئے تھے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی ٹیموں نے گزشتہ ماہ الباحہ ریجن کے محفوظ جنگلات میں 7 پہاڑی ہرن چھوڑے تھے۔
جنگلی حیات کی ٹیموں نے نومولود ہرن کا طبی معائنہ کیا جو مکمل طورپرصحت مند ہے۔ ہرن کے بچے کی ولادت سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ یہ علاقہ ان کی افزائش نسل کے لیے ساز گار ہے۔
محفوظ قومی جنگل میں چھوڑے جانے والے ہرنوں کی افزائش نسل سے علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا جبکہ جنگلی حیات کو بھی فروغ ملے گا۔

شیئر: