Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کے امیر سعود الفیصل سینٹر میں پہاڑی ہرن چھوڑے گئے

 پہاڑی ہرنوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز نے طائف کے السدیرہ مقام پر امیر سعود الفیصل سینٹر میں پہاڑی ہرن چھوڑے ہیں۔
قومی مرکز پہاڑی ہرن کی افزائش کے قومی پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ اسی کے تحت پہاڑی ہرن جنگل میں چھوڑے گئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امیر سعود الفیصل سینٹر عرب نسل کے ہرن، پرندوں اور پہاڑی ہرنوں کی افزائش کے  بہت بڑے پروگرام پرعمل پیرا ہے۔ 

قومی مرکز پہاڑی ہرن کی افزائش کے قومی پروگرام پر عمل پیرا ہے(فوٹو ایس پی اے)

الثمامہ میں جنگلی حیاتیات پر ریسرچ  کے لیے مامور کنگ خالد سینٹر جنگل میں چھوڑے گئے پہاڑی ہرنوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھے گا۔
ماہرین اس حوالے سے اس بات کا مطالعہ کریں گے کہ پہاڑی ہرنوں کی افزائش کا یہ پروگرام  ملک کے دیگر قومی جنگلات میں کس حد تک موثر ہوسکتا ہے۔
سینٹر ہر سال پندرہ مقامات پر ایسے جانوروں کی باز آباد کاری کا پروگرام نافذ کررہا ہے جو نایاب ہوتے جارہے ہیں۔

شیئر: