Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی سیاح کا اونٹ پر سفر، پندرہ دن میں سعودی عرب پہنچ گیا

سفر کے دوران بارش اور تیز ہواوں کا سامنا کرنا پڑا۔ (فوٹو سکرین گریب الاخباریہ)
یمنی سیاح منیر عبداللہ نے یمن کے علاقے حضرموت سے نجران تک کا سفر اونٹ پر پندرہ دن میں طے کیا ہے۔
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’نشرۃ النھار‘ سے گفتگو کرتے ہوئے منیر عبداللہ نے بتایا کہ مملکت میں 2024 کو اونٹ کا سال قرار  دیے جانے سے سفر کی ترغیب ملی۔ نجران فیسٹول میں شرکت کےلیے مملکت تک کا سفر کیا۔
منیر عبداللہ نے کہا کہ اس سفر میں انہیں پندرہ دن لگے۔ حج کرنے کا بھی ارادہ ہے۔
یمنی سیاح نے بتایا نجران پہنچنے پر یہاں کے مہمان نواز لوگوں نے والہانہ استقبال کیا۔ جس طرح مہمان نوازی کی گئی وہ ناقابل بیان ہے۔
یمنی سیاح کے مطابق  سفر کے دوران تیز ہواؤں اور بارش کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: