پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دورے اور عمرے کی ادائیگی کے بعد پیر کو جدہ سے پاکستان واپس پہنچ گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کمشنرجدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی، ڈپٹی میئر انجینیئرعلی بن محمد القرنی، پولیس ڈائریکٹر میجر جنرل سلیمان بن عمر الطویرب نے انہیں الوداع کیا۔
مزید پڑھیں
-
وزیر اعظم شہباز شریف نے عمرہ ادا کیاNode ID: 849781
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کےلیے بیت اللہ کا دروازہ کھولا گیاNode ID: 849846
مکہ مکمرمہ ریجن میں رائل پروٹوکول کے ڈائریکٹر احمد عبداللہ بن ظافر بھی موجود تھے۔
خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف عہدہ سبنھالنے کے بعد اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سنیچر کو سعودی عرب پہنچے تھے۔
وزیراعظم نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نوافل اد کیے اور روضہ رسول پر حاضری دی بعد ازاں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے۔
بعد ازاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو مکہ مکرمہ کے الصفا پیلس میں پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا خیرمقدم کیا۔
شہباز شریف نے بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ کی موجودگی میں سعودی ولی عہد کے ساتھ افطار بھی کیا۔
رئيس وزراء جمهورية باكستان الإسلامية يُغادر جدة.https://t.co/3DJ2Aw2ayO#واس_عام pic.twitter.com/YO9cOPCmOU
— واس العام (@SPAregions) April 8, 2024