Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید پر ڈیڑھ سالہ ننھے کے ساتھ دوسرے بچے تصویر کیوں بنوا رہے ہیں؟

دوسرے بچے اسے چاکلیٹس اور لولی پاپ دے رہے ہیں۔ (فوٹو العربیہ چینل)
مکہ مکرمہ  میں عید الفطر کے دن ایک ہوٹل سے مسجد جاتے ہوئے ڈیڑھ سالہ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ چینل نے اس ننھے بچے کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ سعودی لباس زیب تن کیے اور ایک  ہاتھ میں تسبیح پکڑے اپنے والد کے ہمراہ نماز کے لیے ہوٹل سے باہر مسجد کی جانب جا رہا ہے۔

بچوں نے اس ننھے بچے کو دیکھتے ہی گھیر لیا۔ فوٹو العربیہ چینل

ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ ڈیڑھ سالہ بچہ مختلف دروازوں پر کھٹکھٹا رہا ہے اور قریب سے گزرنے والے لوگ بھی اس بچے کی ان حرکتوں پر مسکرا رہے ہیں۔ 

یہ ننھا منا بہت کیوٹ لگ رہا ہے۔ (فوٹو العربیہ چینل)

اس موقع پر چند بچوں نے اس ننھے بچے کو دیکھتے ہی گھیر لیا اور اسے چاکلیٹس اور لولی پاپ دیتے ہوئے اس کے ساتھ تصویر بنوانے لگے۔
اس موقع پر بچوں کا کہنا تھا  کہ یہ ننھا منا انہیں بہت کیوٹ لگ رہا ہے۔
العربیہ چینل کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر صارفین عید کی مناسبت سے بے حد پسند کر رہے ہیں اور اپنے احباب کے ساتھ بھی یہ ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: