Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اسلامی قوانین سے متصادم یا نفرت آمیز میڈیا مواد کی اطلاع دی جائے‘

آداب عامہ کی خلاف ورزی کی اطلاع بھی فوری وزارت کو فراہم کی جائے (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت اطلاعات نے شہریوں سے کہا ہے کہ ’کسی بھی ایسے میڈیا مواد کے بارے میں وزارت کو مطلع کیا جائے جس کی عبارت یا فوٹیج وغیرہ قانون کے خلاف ہو‘۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت اطلاعات نے اپنے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں  کہا کہ’ میڈیا پرکسی بھی ایسی خلاف ورزی جو اسلامی قوانین سے متصادم یا نفرت آمیز مواد ہو وزارت کو فوری طورپر مطلع کیا جائے‘۔
ایسا مواد جس میں کسی بھی شخص کی توھین کی گئی یا تشدد پر ابھارا جائے، اسپورٹس کے حوالے سے تعصب پرمبنی رپورٹنگ یا کاپی رائٹ کی خلا ف ورزی کی گئی ہو۔
ایسے مواد جن کے ذریعے مملکت کے دیگر ممالک سے تعلقات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو، منفی رپورٹنگ یا غلط بات شیئرکرنا، آداب عامہ کی خلاف ورزی کی اطلاع فوری طورپر وزارت کو فراہم کی جائے۔

شیئر: