سعودی عرب کی وزارت اطلاعات میں سعودی ٹریژرز انیشیٹو نے یوم تاسیس کے موقع پر’ دی مینگی شیفرڈ‘ کے عنوان سے مختصر تاریخی ڈرامہ دستاویزی ریلیز کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ فلم درعیہ کی تباہی اور پہلی سعودی ریاست کے زوال کے بعد امام ترکی بن عبداللہ کے کہانی کے گرد گھومتی ہے اور اس کے بعد کے واقعات کو دکھایا گیا ہے، جس میں ان کی اپنی سرزمین کے دفاع کی صلاحیت اور دشمن کو شکست دینے کی مسلسل منصوبہ بندی شامل ہے۔
فلم میں ا نپےحامیوں کو جمع کرنے کی کو کوششیں،سعودی ریاست کو بحال کرنے اور ریاض میں داخل ہونے کے لیے تیاریوں کو فلم بند کیاگیا ہے۔
دستاویزی فلم سعودی ٹریژرز انیشیٹو کی پروڈکشن کی توسیع ہے، جس کا مقصد بہادری اور تاریخی کہانیوں کو دستاویزی شکل دینا اور انہیں بہترین تکنیکی معیارات اور بین الاقوامی وضاحتوں کے ساتھ مقامی اور بین الاقوامی سامعین کے سامنے پیش کرنا ہے۔
یاد رہے کہ یہ انیشیٹو انسانی صلاحیت کی ترقی کے پروگرام کا حصہ ہے جو مملکت کے وژن 2030 کے پروگراموں میں سے ایک ہے۔ اس کا مقصد ثقافت اور تہذیبی شراکت کو دستاویزی شکل دینا اور کامیابی کی کہانیوں کو منفرد انداز میں اجاگر کرنا ہے۔
اس انیشیٹو کے تحت بہت سے مختصر دستاویزی فلمیں ریلیز کی گئی ہیں۔