Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 21 قیراط فی گرام سونے کی قمیت 250 ریال سے زیادہ

ایک کلو گرام سونا 287,988 ریال میں دستیاب رہا۔ (فوٹو: عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 16 اپریل 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 250.24 ریال رہی۔
پیر کو کاروبار کے اختتام  پر 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 249.46 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 285.99 ریال، 22 قیراط ایک گرام 262.15 اور18 قیراط 214.49 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,402.29، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,516.68 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,745.47 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 287,988 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: