Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایتی مہم کا آغاز آج سے

رعایتی مہم سے بعض افراد مستفیض نہیں ہوں گے (فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر دی جانے والی رعایتی مہم کا آغاز جمعرات 18 اپریل سے کیا جارہا ہے۔
رعایتی مہم کے تحت جرمانوں پر 50 فیصد کمی کی جائے گی جس سے ان افراد کو کافی فائدہ ہوگا جن کے ذمہ ایک لاکھ ریال سے زیادہ کے جرمانے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے سعودی کابینہ کے فیصلے پرعمل درآمد کرتے ہوئے ٹریفک جرمانوں میں خصوصی رعایت کی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔
رعایتی مہم سے وہ افراد مستفیض نہیں ہوں گے جن پر ایسے راستوں پر جہاں رفتار کی حد پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہوتا ہے وہاں مقررہ حد رفتار سے 30 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ  گاڑی چلانے یا تیز رفتاری کے باعث سنگین حادثات کے مرتکب ہونے  یا ایسے حادثے جس میں شدید زخمی یا ہلاکت ہوئی ہو رعایتی زمرے میں شامل نہیں ہوگا۔
نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر ہونے والے چالان بھی رعایت حاصل نہیں کرسکیں گے۔
رعایتی چالان مہم کے حوالے سے ایک شہری کا کہنا تھا اس کے ذمہ 11 ہزارریال کے چالان ہیں۔ رعایتی مہم سے وہ آدھے ہو جائیں گے۔
چالان کی عدم ادائیگی کے باعث اسے دشواری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کا استمارہ بھی تجدید نہیں کراسکتا۔
ایک خاتون کا کہنا تھا ان کے ذمہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر3 ہزارریال کا چالان ہے جسے ادا کرنے کے بعد عہد کیا ہے کہ آئندہ یلو اشارے پر گاڑی روک لیا کروں گی۔

شیئر: